Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsکمال راشد خان کا عمران عباس سے متعلق بڑا دعویٰ

کمال راشد خان کا عمران عباس سے متعلق بڑا دعویٰ


بالی وڈ فلموں کے ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے پاکستانی اداکار عمران عباس کی بالی وڈ فلموں کی پیشکش کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی میں شرکت کے دوران عمران عباس نے پاکستانی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فلمز میں کام نہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں، اسکرپٹس کا سمجھ نہ آنا، فلم کا معاوضہ یا پھر وقت یا پھر ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ یہاں لگتا ہو کہ میں فلم مٹیریل نہیں ہوں۔

دوسری جانب انہوں نے بالی وڈ فلموں کی پیشکش پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کئی برس قبل ہی بھارت سے فلمز کی پیشکش آنے لگی تھیں، مجھے بھارت سے جن فلموں کی پیشکش ہوئی تھی ان میں پہلی پیشکش راج کمار کی طرف سے ہوئی تھی جس کا کانٹریکٹ میں نے سائن کیا تھا، سنجے لیلیٰ بھنسالی کی طرف سے گزارش، رام لیلیٰ کی آفر ہوئی، عاشقی 3 کا سب ہی کو پتا ہے۔

عمران عباس نے کہا تھا کہ اس قصے کو میں نے اتنی بار میڈیا پر بتایا ہے کہ میں خود بھی بور ہوچکا ہوں اور اب یہ بار بار بتانا اچھا بھی نہیں لگتا۔

اس کے بعد اب بالی وڈ فلموں کے ناقد کے آر کے نےعمران عباس کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

ایک ویڈیو میں کے آر کے کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی اداکار بھارتی فلموں میں کام کرتے تھے اس وقت عمران عباس مہیش بھٹ سے آکر ملتے تھے، مہیش بھٹ کی فلم میں انہوں نے کام بھی کیا، اب عمران عباس نے کہا ہے کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم رام لیلا، عاشقی تھری کی پیشکش ہوئی اس کےبعد سے ہی عمران عباس کو ٹرول کیا جارہا ہے۔

کمال راشد نے دعویٰ کیا کہ عمران عباس بالی وڈ فلموں کی پیشکش کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں جیسا کہ ماضی میں بالی وڈ اداکار گووندا ہالی وڈ کی فلم اوتار کی پیشکش کے حوالے سے جھوٹ بول چکے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں