Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsکمشنر راولپنڈی کے الیکشن میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر پی ٹی...

کمشنر راولپنڈی کے الیکشن میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل


کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بعد چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی چوری شدہ نشستیں فوری واپس کی جائیں، کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کا اعترافی بیان پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہے۔

انہوں نے کہا کہ 70 ہزار ووٹوں کی برتری والے آزاد امیدواروں کو شکست میں تبدیل کیا گیا، کمشنر راولپنڈی نے عوام کا مینڈیٹ چرانے کی گھناؤنی سازش کے کردار بےنقاب کر دیے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ واضح ہوچکا الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے نوازا، کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں مبینہ دھاندلی، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ عہدے سے مستعفی

ترجمان نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں، چیف الیکشن کمشنر سمیت ملوث تمام افسران عہدوں سے فوری مستعفی ہوں، تمام ملوث مجرمان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں