Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsکم بلڈ پریشر کی علامات اور وجوہات

کم بلڈ پریشر کی علامات اور وجوہات


ہم اکثر ہائی بلڈ پریشر کے نقصانات کے بارے میں سنتے اور پڑھتے رہتے ہیں تاہم بلڈ پریشر کا کم ہوجانا کتنے سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے، اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جاتی۔

کم بلڈ پریشر (hypotension) بالخصوص بوڑھے افراد میں کولہے کی ہڈی ٹوٹ جانے یا ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر تک کا باعث بن سکتا ہے۔ علاوہ ازیں بلڈ پریشر میں یہ کمی اگر اچانک اور شدید ہو تو جسم آکسیجن سے محروم ہوجاتا ہے۔ یہ دل، دماغ اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور بالآخر موت کی وجہ بن سکتا ہے۔

کم بلڈ پریشر کی مختلف اقسام اور وجوہات ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

1) سیویئر ہائپوٹینشن: یہ کسی حادثے کے نتیجے میں خون کا اچانک بہت زیادہ بہہ جانا، شدید انفیکشن، ہارٹ اٹیک یا شدید الرجک ردعمل کی وجہ سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا۔

2) آرتھواسٹیٹک ہائپوٹینشن: اس میں بلڈ پریشر اس وقت گر جاتا ہے جب آپ لیٹنے کی حالت سے فوراً کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اس قسم کا کم بلڈ پریشر عام طور پر صرف چند سیکنڈ یا منٹ تک رہتا ہے۔

3) نَرو میڈیئیٹ ہائپوٹینشن (NMH): یہ زیادہ تر نوجوان بالغوں اور بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص طویل وقت سے کھڑا ہو۔

اسی طرح بعض ادویات اور طبی حالتیں بھی کم بلڈ پریشر کا باعث بن سکتی ہیں جیسے کہ:

انسداد اضطراب ادویات
بعض اینٹی ڈپریسنٹس
Diuretics (وہ ادویات جو جسم میں سیال کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں)
دل کی صحت سے متعلق ادویات
سرجری کے لیے استعمال ہونے والی مخصوص ادویات
درد کش ادویات

طبی حالتیں

شراب نوشی
ذیابیطس سے ہونے والے اعصابی نقصانات
دھڑکنوں کی تال میں تبدیلی
ڈی ہائیڈریشن
دل کی فعالیت متاثر ہونا




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں