Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsکن ممالک میں بچوں کی زندگی کو خطرہ ہے؟ یونیسیف نے بتا...

کن ممالک میں بچوں کی زندگی کو خطرہ ہے؟ یونیسیف نے بتا دیا


اقوام متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہےکہ زندگی بچانےکے لیے استعمال ہونے والی خوراک (آر یو ٹی ایف) کی خریداری کے لیے فنڈز کی قلت ہے جس کے باعث دنیا بھر میں20 لاکھ بچوں کی زندگی کو خطرہ ہے۔

یونیسیف کے مطابق 12 شدید متاثرہ ممالک میں 20 لاکھ بچوں کو جان بچانے والی خوراک کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال شدید غذائی قلت کا شکار 2 لاکھ 62 ہزار بچوں کو زندگی بچانے والی خوراک فراہم کی گئی۔ پاکستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کے لیے موجودہ سپلائی مارچ 2025 میں ختم ہو جائےگی۔

یونیسیف کے مطابق مالی، نائجیریا، نائجر اور چاڈ جیسے ممالک جان بچانے والی خوراک کی قلت کا شکار ہوچکے ہیں یا ہونے والے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت مزید 8 ممالک اگلے سال کے وسط تک جان بچانے والی خوراک کی قلت کا شکار ہوجائیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں