Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsکون بنے گا وزیراعظم؟ منظور وسان کی بڑی پیشگوئی

کون بنے گا وزیراعظم؟ منظور وسان کی بڑی پیشگوئی


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ وفاق میں کوئی بھی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا، اتحادی حکومت ہی بنےگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنےگی۔

انھوں نے کہا کہ پی پی سندھ میں حکومت بنانےجا رہی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، وفاق میں پی پی، آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننےکا کوئی امکان نہیں، شہباز شریف یا پھربلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے، جوڑ توڑ کے نتیجےمیں آزاد امیدوار بھی وزیراعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ختم ہو چکی، مستقبل میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جائےگی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں