انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔
مردوں کی کیٹیگری میں متحدہ عرب امارات کے بیٹسمین محمد وسیم پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں، وہ یو اے ای کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
محمد وسیم نے اپریل میں اے سی سی پریمیئر کپ کے دوران مجموعی طور پر 269 رنز بنائے جس میں عمان کے خلاف فائنل میچ میں 56 گیندوں پر شاندار سنچری بھی شامل تھی۔
خواتین کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔
انکی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
ہیلی میتھیوز نے پہلے اور تیسرے ون ڈے میں سنچریاں اسکور کیں جبکہ ایک میچ میں 44 رنز بنائے، پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انہوں نے مجموعی طور پر 205 رنز اسکور کیے۔