Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsکوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران جاں...

کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق


پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔

براڈ پیک ریسکیو ٹیم کیمپ ون پہنچ گئی جس نے مراد سدپارہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق مراد سدپارہ کی لاش جاپانی کیمپ پہنچا دی گئی ہے اور 2 مزید کوہ پیما ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔ آج 2 بجے تک مراد سدپارہ کی لاش بیس کیمپ پہنچا دی جائے گی، بیس کیمپ سے آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت اسکردو پہنچائی جائے گی۔

ریسکیو ٹیم کے 4 ممبر رات ایک بجے بیس کیمپ سے روانہ ہوئے تھے، مراد سدپارہ ہفتے کے روز سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ مراد سدپارہ نے کے ٹو سمیت 8 ہزار فٹ سے بلند 4 پہاڑ سر کیے تھے۔

کوہ پیما مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں