Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsکپل شرما کی کی کمائی پہلی مرتبہ سامنے آ گئی

کپل شرما کی کی کمائی پہلی مرتبہ سامنے آ گئی



بھارت کے معروف کامیڈین ’ کپل شرما‘ کی کامیابی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ان کا پروگرام نہ کہ بھارت میں بلکہ پاکستان میں بھی بے حد شوق سے دیکھا جا تا ہے لیکن حال ہی  میں انہوں نے نیٹ فلیکس کے پلیٹ فارم پر نئے سفر کا آغاز کیاہے جو کہ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے تاہم اب پہلی مرتبہ ان کی ایک قسط کی کمائی منظر عام پر آئی ہے جو کہ حیران کن ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال 30 مارچ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کی اب تک پانچ اقساط آچکی ہیں جن میں اب تک چند بالی ووڈ اسٹارز رنبیر کپور، نیتو کپور، امتیاز علی، دلجیت دوسانجھ، پرینیتی چوپڑا اور عامر خان بطورِ مہمان آچکے ہیں۔

اب کامیڈی شو کے معاوضے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما نے شو کی 5 اقساط کے لیے 26 کروڑ روپے کی بھاری رقم بطورِ معاوضہ وصول کی ہے

یعنی کپل شرما ایک قسط کے لیے 5 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ لیتے ہیں۔ سنیل گروور فی قسط 25 لاکھ روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں جبکہ ارچنا پورن سنگھ، جو عام طور پر سامعین کے درمیان بیٹھتی ہیں وہ فی قسط 10 لاکھ روپے لے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا اور راجیو ٹھاکر کو بالترتیب 10 لاکھ، 7 لاکھ، اور 6 لاکھ روپے فی قسط معاوضہ مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ کامیڈین سنیل گروور نے 6 برس کے بعد دوبارہ سے کپل شرما کے کامیڈی شو میں واپسی کی ہے،

یہ دیکھ کر اس شو کے مداح بھی کافی خوش ہوگئے ہیں۔سال 2018 میں آسٹریلیا سے واپسی پر ایک فلائٹ میں دونوں فنکاروں کا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سنیل ’دی کپل شرما شو‘ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں