Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsکچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے پولیس وین کو شدید نقصان پہنچا، نیو کچلاک پولیس تھانے کا عملہ معمول کے مطابق گشت کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کےقریب دھماکے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے بتایا تھا کہ آئی ای ڈی دھماکے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ نامعلوم افراد نےدھماکا خیز ڈیوائس سڑک کےکنارے نصب کی، سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے گزرتے وقت دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 سیکورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں