Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsکیا آپ پھول مکھانے کے یہ حیران کن فوائد جانتے ہیں؟

کیا آپ پھول مکھانے کے یہ حیران کن فوائد جانتے ہیں؟


پھول مکھانہ کی افادیت سے بہت کم لوگ واقف ہیں جو اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہے۔

پھول مکھانے کو پانی میں اگنے والے پھول واٹر لیلی سے حاصل کیا جاتا ہے جو غذائیت کا خزانہ ہے۔

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو پھول مکھانہ آپ کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔

لو کیلوریز اور غذائیت سے بھرپور

پھول مکھانے میں کیلوریز بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہے، جو وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹنگ کرنے والے افراد کیلئے بہترین ہے، 100 گرام مکھانے میں صرف 350 کیلوریز ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ یہ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتا ہے جس میں پروٹین، فائبر اور وٹامنز بھاری مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

دل کو صحتمند بنائے

پھول مکھانے میں دل کو صحتمند بنانے کی خصوصیت ہوتی ہے، اس میں سیر شدہ چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے اور اس میں میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے مفید غذائی اجزا ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو منظم کرنے اور قلبی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹ کا ذریعہ

انسانی جسم میں اینٹی آکسیڈینٹس بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ انفیکشن سے بچانے سمیت بہت سی متعدد بیماریوں کے جرثوموں کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اینٹی آکسیڈینٹ دل کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ دل کی بیماریوں، ٹائپ 2 ذیابیطس اور کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں اور پھول مکھانے اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور غذا ہے۔

شوگر کے مریضوں کیلئے مفید

مکھانوں میں گلائیسیمکس انڈیکس (کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل کھانے کی درجہ بندی کا نظام) بہت کم ہوتا ہے اس لیے شوگر کے مریض اسے بے فکر ہو کر کھا سکتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں