بھارتی معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ سے متعلق مداحوں نے انٹرنیٹ پر ثبوتوں کے ساتھ انکشاف کیا ہے کہ دلجیت ناصرف شادی شدہ ہیں بلکہ اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔
دلجیت دوسانجھ آج کل اپنے سپرہٹ گانوں اور کنسرٹس کی کامیابیوں سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور کافی مصروف بھی ہیں۔ ایسے میں نیٹیزنز نے ثبوتوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈاِٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ اداکار و گلوکار اپنی ازدواجی حیثیت کو چھپا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دلجیت دوسانجھ اکثر اوقات امریکا میں اپنی زندگی سے متعلق وی لاگز شیئر کرتے رہتے ہیں، گلوکار نے آج تک اپنے خاندان اور فیملی سے متعلق بات نہیں کی ہے تاہم ان کی بیوی اور بچے کے بارے میں اکثر انٹرنیٹ پر خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ایک Reddit صارف نے ڈسکشن پلیٹ فارم پر جا کر دلجیت سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار شادی شدہ ہے۔
صارف نے ریڈ اِٹ پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دلجیت کی شادی سندیپ کور سے ہوئی ہے جو اپنے بیٹے کے ساتھ امریکا میں رہتی ہے، مشہور گلوکار اِنہیں میڈیا کی چکاچوند اور عوام کی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔
اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کچھ صارفین نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ چونکہ گلوکار آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، اسی لیے ایسی پوسٹ کا مقصد اس کی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے۔
کچھ صارفین نے کمنٹ باکس میں وہ وقت یاد کیا جب اداکارہ کیارا ایڈوانی کے منہ سے بے دھیانی میں دلجیت کے بیٹے سے متعلق سچ نکل گیا تھا۔
ایک صارف نے کمنٹ باکس میں دعویٰ کیا کہ یہ بہت پرانی خبر ہے، ہم پنجاب میں رہنے والے لوگ یہ جانتے ہیں کیونکہ گلوکار کا جب ’قسمت 28‘ گانا ریلیز ہونے کے دوران تنازعہ ہوا تھا اس کے بعد دلجیت اپنی بیوی اور بچے کی حفاظت کے لیے اِنہیں امریکا لے گیا تھا۔
نیٹیزین میں سے ایک نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ ’ہاں! کیارا نے غلطی سے فریدون کے انٹرویو میں فلم ’گُڈ نیوز‘ کی پروموشن کے دوران بتایا تھا کہ دلجیت کا ایک بیٹا بھی ہے۔‘
یاد رہے کہ اس انٹرویو کے دوران اداکار و گلوکار دلجیت نے کیارا ایڈوانی کے اس انکشاف پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی کوئی اولاد نہیں ہے۔