Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsکیا سجل علی بھارتی فلم میں کام کریں گی؟ بڑی خبر آگئی

کیا سجل علی بھارتی فلم میں کام کریں گی؟ بڑی خبر آگئی


پاکستانی اداکار سجل علی بھارتی فلم ”فوجی“ میں کام کریں گی۔

بھارتی میڈیا نے پروجیکٹ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملٹری ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

”فوجی“ میں سجل علی کے کام کرنے کے بارے میں کافی عرصے سے بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس منصوبے کے قریبی ذرائع نے ان کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق اپنی آنے والی فلم ”فوجی“ میں ان کے مد مقابل بھارتی سپر اسٹار پربھاس ہوں گے۔ جنہوں نے اپنی حالیہ ہٹ فلم ”کالکی 2898 ء“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔۔

فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والی اداکارہ کے نام کا باضابطہ اعلان جلد ہی متوقع ہے اوراس پروجیکٹ کے سلسلے میں مرنال ٹھاکر جیسے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

اس فلم کی ہدایتکاری ہان راگھوپوڈی نے کی ہے۔ اورفلم کی شوٹنگ 24 اگست سے حیدرآباد میں شروع ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق“فوجی“ کی کہانی آزادی سے پہلے کے دور پر مشتمل ہے اور یہ ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی۔

تاہم ابھی تک سجل علی یا “ فوجی“ کے فلم میکرز کی جانب سےان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واٖضح رہے کہ یہ خبر فواد خان کی بھارتی فلموں میں واپسی کی خبروں کے بعد سامنے آئی ہے۔ سجل علی نے آنجہانی سری دیوی کے ساتھ 2018 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں