Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsکیا شان شاہد اداکارہ ریما خان سے شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار...

کیا شان شاہد اداکارہ ریما خان سے شادی کرنا چاہتے تھے؟ اداکار نے بتادیا


پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے اداکارہ ریما سے شادی سے متعلق لب کشائی کردی۔

سینئر اداکار شان شاہد حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ پروگرام میں میزبان نےسوال پوچھا کہ کیا شان شاہد نے اداکارہ ریما خان سے شادی کرنے سے متعلق کبھی سوچا؟

اس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں نے اس بارے میں کبھی نہیں سوچا کیونکہ جب میں ریما سے ملا تو اس وقت میری عمر 16 سال تھی، ہم نے کم عمری میں فلم ‘بلندی’ سے ایک ساتھ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 16 سال کی عمر میں آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے، آپ نئے لوگوں سے ملتے ہیں، دنیا دیکھتے ہیں اور آپ کام پر توجہ دیتے ہیں لیکن آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے۔

شان کا کہنا تھا کہ لوگ اسکرین کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں کیونکہ ہم اسکرین پر رومانس کرتے ہیں، ساتھ گھومتے ہیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، اس لیے لوگ ایسا خیال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر اداکار شان شاہد اور اداکارہ ریما خان کی ‘بلندی’ کے علاوہ فلم ‘نکاح’ بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئی جب کہ شان شاہد کی دیگر قابل ذکر فلموں میں وار، خدا کے لیے، مجاجن، سنگم اور ضرار شامل ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں