Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsکیا عامر خان نے بالی وڈ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟

کیا عامر خان نے بالی وڈ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کے بارے میں نئی خبروں نے ان کے فینز کو پریشان کر دیا۔

بھارت کی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامرخان کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں گردش کررہی ہیں اور اس کی وجہ عامر خان کے بیٹے جنید خان کا ایک انٹرویو ہے۔

عامرخان کےبیٹے اور نیٹ فلکس کی فلم مہاراج کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے جنید خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد ریٹائرمنٹ کے دور سے گزر رہے ہیں اور اسی لیے انہوں نے باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کردیا ہے۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ فلم کے سیٹس پر کیمرے کے پیچھے رہا ہوں۔ اپنی پروڈکشن کمپنی عامرخان پروڈکشن کمپنی کے لیے ایک فلم پر کام کر رہا تھا جب میرے والد عامرخان نے مجھ سے کہا کہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں تم کیوں یہ سب نہیں سنبھال لیتے۔ یہ وہ مرحلہ تھا جب میں نے باضابطہ طور پر پروڈکشن میں آنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے فلم پروڈکشن کی اچھی سمجھ ہے جو کہ فلم سازی کے مشکل شعبوں میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان اپنی مشہور فلم ’ستارے زمین پر‘ کے دوسرے پارٹ میں کام کر رہے ہیں۔ بالی وڈ کے میگا اسٹار عامر خان پے در پے اپنی فلموں کے فلاپ ہونے کے بعد کیریئر کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ سن 2018 میں ان کی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ ایک بڑی فلاپ ثابت ہوئی اس کے بعد ’لال سنگھ چڈھا‘ بھی باکس آفس پر چل نہ سکی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں