Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsکیا نہارمنہ لہسن کھانے کے ان حیران کُن فوائد سے آپ آگاہ...

کیا نہارمنہ لہسن کھانے کے ان حیران کُن فوائد سے آپ آگاہ ہیں؟


لہسن کا استعمال ہمارے پکوانوں کی تیاری میں لازم و ملزوم ہے، ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہونے والی اس نعمت کو سبزی مسالا اور اچار کے طور پر زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

لہسن میں پائے جانے والے غذائی اجزاء ہمارے جسم کے لیے کافی فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ اس میں وٹامنز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے۔

زیادہ ترلوگ اپنی صحت کے لیے قدیم ادویاتی نظریے پر یقین رکھتے ہیں، کیونکہ طب میں ہر بیماری کا علاج موجود ہے، لہسن بھی ایسی ہی ایک دوا ہے جو ہماری صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہے، لہسن میں بہت سی دواؤں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق لہسن فاسفورس، زنک، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن سی، وٹامن کے، فولیٹ(وٹامن B9)، نیاسین(وٹامن B3) اور تھامین(وٹامن B1 مونو) بھی اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

اگر کھانسی اور زکام کے ساتھ انفیکشن کا مسئلہ ہو تو لہسن کی 2 کلیاں کچل کر خالی پیٹ کھانا سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

کچھ ماہرین صحت کے مطابق بچوں اور نوزائیدہ بچوں کو لہسن کی کلی دھاگے میں باندھ کر گلے میں پہنانے سے ان کو بلغم کی علامات سے نجات ملتی ہے۔

اگر کسی کو ہاضمے کی پریشانی ہے تو کچے لہسن کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے ان کے ہاضمے کے مسائل ٹھیک ہوجاتے ہیں، لہسن آنتوں کو فائدہ پہنچاتا ہے اور جلن کو کم کرتا ہے، یہ پیٹ کے کیڑوں کو بھی مارتا ہے اور نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کردیتا ہے، آنت میں مفید بیکٹیریا کی حفاظت کرتا ہے۔

لہسن قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، لہسن میں زنک کافی مقدار میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہماری قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ آنکھ اور کان کے انفیکشن میں کافی فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات ہوتی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں