Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsکیا وینا ملک دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں؟

کیا وینا ملک دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں؟


پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے دلہن بنی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کردی جس نے ان کے مداحوں کو بے چین کردیا۔

وینا ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے ’ہاں، آخرکار‘ لکھا، اداکارہ نے اس کے ساتھ اسٹوری میں شہریار نامی آئی ڈی کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب شہریار نامی شخص نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ شادی کرنے والی ہیں اور اپنے دلہے کا چہرہ جلد سامنے لے آئیں گی۔

یاد رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔

وینا ملک پاکستان سمیت بالی وڈ میں بھی کام کرچکی ہیں، 2010 میں وینا ملک بھارت گئی تھیں اور انہوں نے کئی سال بھارت میں ہی گزارے تھے۔


install suchtv android app on google app store



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں