Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsکیا ڈارک چاکلیٹ صحت کیلئے مفید ہے؟

کیا ڈارک چاکلیٹ صحت کیلئے مفید ہے؟


میٹھی اشیاء ہماری زندگی میں کتنے اہم کردار ادا کرتی ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو کھانے کے لیے کسی موقع کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

چاکلیٹ ایک ایسی چیز ہے جس سے ہر روز لاکھوں لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ اس کا بھرپور صحت بخش اور میٹھا ذائقہ اسے منفرد بناتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس اور معدنیات کا بھرپور ذریعہ ہیں اور اس میں عام طور پر دودھ کی چاکلیٹ سے کم چینی ہوتی ہے اور یہ مسوڑھوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔

تحقیق سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے، سوزش اور انسولین کے خلاف مزاحمت کو کم کرنے اور دماغی کام کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ مسوڑھوں کی بیماری کے خطرے کو نصف تک کم کرسکتی ہے۔ محققین نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چاکلیٹ اور پنیر کا مسوڑھوں کی بیماری کے خطرات کو 54 فیصد تک کمی سے تعلق ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق اس کی وجہ بالخصوص گہرے رنگ کی چاکلیٹ جو کہ کوکو بینز (پھلی) سے بنائی جاتی ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پنیر اور بغیر نمک لگی مونگ پھلی بھی صحت کےلیے مفید ہے لیکن فلٹر کی ہوئی کافی اور کم کیلوری والے ڈرنکس ان خطرات کو بڑھاتی ہیں۔

چین کی چونگ کنگ میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت، جسمانی ضرورت اور ایکسر سائز کے مطابق تجویز کی گئی خوراک ہمارے اقدامات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں