Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsکیل مہاسوں سے مکمل نجات کا آسان نسخہ

کیل مہاسوں سے مکمل نجات کا آسان نسخہ


بہت سے لوگ چہرے پر ہونے والے کیل مہاسوں یا دانوں سے پریشان رہتے ہیں اور ان کے علاج کے لیے مہنگی ترین کریموں اور ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین صحت نے چہرے کے بدنما دانوں سے نجات کیلئے ایک نہایت آسان نسخہ بتایا جو اس دانوں کے خاتمے کیلئے انتہائی مؤثر اور کار آمد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کی نئی نسل گھر کا بنا کھانا کھانا زیادہ پسند نہیں کرتی، یہ نوجوان بچے بازار کے بنے جنک فوڈز برگرز یا پیزا وغیرہ کھانا کم کردیں تو ان دانوں سے نجات مل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اپنی ہائیڈریشن کا لازمی خیال رکھیں، صاف ستھرا پانی زیادہ سے زیادہ پیئں اور ساتھ ہی ورزش کو بھی اپنی روٹین کا حصہ بنائیں، تیل سے بنی ہوئی اشیاء کا استعمال بھی کم سے کم کریں۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ ایک گلاس لسی پینے سے چہرے پر ہونے والی ایکنی کا خاتمہ ہوجاتا ہے، اس کے علاوہ مہنگی اور برانڈڈ کریموں کے استعمال کے بجائے چہرے پر ملتانی مٹی کا ماسک لگایا جائے تو اس کا بھی بہت فائدہ ہے۔

ایکنی کے خاتمے کیلئے نسخہ بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کریلے کا جوس بھی بہت اہمیت رکھتا ہے اس کیلیے کریلے کا ایک ٹکڑا بغیر بیج کے کاٹ کر ابال لیں اور اس کا ایک گلاس پانی رات کو سونے سے پہلے پی لیں۔

ایک اور نسخہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روز پیٹل، سوکھا دھنیا اور کدو کے بیج بابر مقدار میں لیں، ان تینوں کو ملا کر بلینڈ کرلیں، اس پاؤڈر کا ایک چمچ دن میں ایک مرتبہ پھانک لینا ہے اوپر سے پانی پی لیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں