Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsکینسر میں مبتلا حنا خان کی نئی سوشل میڈیا تصویر وائرل

کینسر میں مبتلا حنا خان کی نئی سوشل میڈیا تصویر وائرل


بھارتی ٹیلی ویژن کی مایہ ناز اداکارہ حنا خان کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی کیمو تھراپی آخر مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے کینسر سے مقابلہ کرنے کے اس سفر میں ہمت و حوصلہ بننے والے ایک بال سے اپنے مداحوں کو ملوایا۔ انسٹاگرام پر حنا خان نے اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ موذی مرض کینسر کے خلاف کیمو تھراپی بس اب آخری مراحلے میں داخل ہونے والی ہے۔

اداکارہ نے اپنی آنکھوں کی تصاویر شیئر کی ہیں، کیمو تھراپی کی وجہ سے پلکیں اب جھڑ چکی ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں اپنی پوسٹ میں جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا۔

انہوں نےلکھا ہے کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں مجھے ہمت و حوصلہ کس چیز سے مل رہا ہے؟ اس ایک پلک سے جو کسی زمانے میں میری آنکھوں کی خوبصورتی کو بڑھانے والی ایک طاقتور اور خوبصورت بریگیڈ، میری پلکوں کا حصہ تھی۔

اداکارہ نے اس سخت و مشکل طریقۂ علاج کے دوران پلکوں کے بچ جانے والے آخری بال کو بہادر اور جنگجو قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ میں اپنی کیمو تھراپی کے آخری سائیکل کے قریب ہوں، یہ ایک پلک میری ہمت کا ذریعہ ہے، یہ میرے ساتھ اس بیماری کا مقابلہ کر رہا ہے، ہم یہ سب دیکھ رہے ہیں اور آگے بھی دیکھیں گے، ان شاء اللّٰہ۔

حنا خان نے مزید بتایاکہ ایک دہائی سے کبھی نقلی پلکوں کا استعمال نہیں کیا لیکن اب شوٹس کے لیے کرنا پڑے گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر اپنی ہمت خود ہی بندھاتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ کوئی نہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔


install suchtv android app on google app store



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں