Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking News’کیوٹ‘ معروف اداکارہ کا بلاول بھٹو زرداری سے متعلقہ پوسٹ پر کمنٹ

’کیوٹ‘ معروف اداکارہ کا بلاول بھٹو زرداری سے متعلقہ پوسٹ پر کمنٹ


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا انگریزی محاورے کا غلط اردو ترجمہ اور اپنی غلطی پر ہنسنا اداکارہ عائشہ عمر کو بھا گیا۔

مزاحیہ ڈرامے بلبلے کے کردار ’خوبصورت‘ سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ پریس کانفرنس سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

اداکارہ نے سیاسی رہنما کی ویڈیو کو ’کیوٹ‘ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی ہی غلط پر خود ہی ہنسنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے والے ایموجز کا بھی اضافہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ پریس کانفرنس کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک انگریزی محاورے کو اردو میں بیان کرتے ہوئے گڑبڑ کر بیٹھے۔

بعد ازاں اپنی غلطی کا احساس ہونے پر شرمندہ بھی ہوئے، خود ہی اپنی غلطی پر ہنس بھی پڑے، میمز کے خوف سے گھبرائے بھی اور واضح بھی کیا کہ کس انگریزی محاورے کا حوالہ دے رہے تھے۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ’انگلی پکڑاؤ تو پورا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں‘ کا حوالہ دینا چاہ رہا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں