Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsگاڑی مالکان کیلئے اہم خبر

گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر


سندھ کے وزیر ایکسائز شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائز نے سالانہ ٹیکس محصولات کا 34 فیصد تین ماہ 23 دن میں حاصل کیا۔

اجلاس میں ٹیکسیشن نظام کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر آن لائن ہوجائے گی۔ شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کرسکیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے، نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس آویزاں کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگی اور نمبر پلیٹس کی چیکنگ کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں۔

صوبائی وزیر نے کہا نقد ڈیلنگ ختم ہونے سے عوام کو بہترین سہولت ملے گی اور شفافیت کو فروغ ملے گا، حکومت سندھ کے وژن کے تحت ٹیکس ادائیگی کا نظام مزید آسان ہوجائے گا۔ حکومت سندھ بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام اقدامات کا مقصد عوام کی دشواریوں کا خاتمہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ پریمیئم اور پرسنل نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کو مزید تیز کرنے کیلئے مہم چلائی جائے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ لوگ آن لائن نیلامی میں حصہ لے سکیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ آن لائن نیلامی سے جمع رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے دی جائے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں