مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان، خیبرپختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد میں بھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔