نیو ٹاؤن تھانہ راولپنڈی کےعلاقہ میں نامعلوم چوروں نے وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری کر لی۔
تھانہ نیوٹان کی حدود سے چرائی گئی سرکاری گاڑی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کے استعمال میں تھی اور تھانہ نیوٹان نے گاڑی چوری کا مقدمہ صوبائی وزیر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق گاڑی کی ملکیت محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی تھی، گاڑی کی مالیت 65 لاکھ روپے ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق انہوں نے سحری کے وقت گاڑی گھر کے سامنے گلی میں کھڑی کی تھی اور صبح آٹھ بجے باہر نکلا توگاڑی غائب تھی۔