گلگت میں گندم سبسڈی میں کمی کے خلاف مسلسل تیسرے روز شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال اور دھرنے کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔
ہڑتال سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں پر مشتمل عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر کی جارہی ہے۔
ہڑتال کے باعث گلگت شہر کی تمام دکانیں، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند جب کہ پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے سڑکیں بھی سنسان ہیں۔
ہڑتال کے دوران گلگت اتحاد چوک میں ہزاروں افراد نے تیسرے روز بھی دھرنا دے کر مطالبات کے میں حق نعرے بازی کی۔