Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsگلین میکسویل کی پاکستانی ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی

گلین میکسویل کی پاکستانی ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی


آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سمر کرکٹ فیسٹیول کے موقع پر پاکستان کے خلاف سیریز اور کھلاڑیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی آلراؤنڈر گلین میکسویل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ یہ نہیں جانتے کہ آپ نے ان سے توقع کیا کرنی ہے۔

آسٹریلوی آلراؤنڈر کا کہنا تھا کہ جب آپ پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو ان کا غیر متوقع ہونا انہیں مشکل ٹیم بنا دیتا ہے، ماضی میں ہمیں پاکستان کے خلاف چیلنجر کا سامنا رہا ہے اور پاکستانی ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

گلین میکسویل نے کہا کہ ہمیں بابر اعظم کے اوپر نظر رکھنا ہو گی وہ ایک سپر اسٹار کھلاڑی ہیں جبکہ شاہین آفریدی نئے بال کے ساتھ جادوگر فاسٹ باؤلر ہیں ، پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس پلئیرز ہیں ہم آئندہ سیریز میں چیلنج کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیریز کی تیاری کر رہے ہیں، ہمیں برتری برقرار رکھنے کے لئے بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا اور ہم اس سیریز کو آسان نہیں لے رہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں