Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsگوادر: پرتشدد ہجوم کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک سپاہی شہید، افسر...

گوادر: پرتشدد ہجوم کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک سپاہی شہید، افسر سمیت 16 جوان زخمی


گوادر میں پرتشدد ہجوم نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کردیا جس سے ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں کیا گیا، حملے میں 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پُرتشدد مظاہرین کے بلااشتعال حملوں میں ایک افسر سمیت 16 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود سویلینز کی ہلاکتوں سے بچنے کےلیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہجوم کی پُرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ شہریوں سے اپیل ہے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، پُرسکون اور پُرامن رہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر غیرقانونی پُرتشدد مارچ کےلیے ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کےلیے پروپیگنڈا کیا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں