گوادر میں سکیورٹی فورسز نےگوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پرکالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس پر کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم جوابی کارروائی میں تمام آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آج گوادر پورٹ اتھارٹی پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کی اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ حملے کو ناکام بنانے کے لیے فورسز نے جوابی کارروائی کی، بھاری نفری طلب کرلی، دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
آپریشن کے دوران گوادر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے سبب دہشت گردوں کا سیکیورٹی کمپلیکس میں گھسنے کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور جوابی فائرنگ میں تمام آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق گوادر شہر میں فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا، دس سے زائد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جائ وقوع سے دھواں بھی اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔