پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا۔
ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد14.1 ملین ہوگئی ہے جس سے وہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان تھیں۔
عائزہ اب سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں دوسرے نمبر پر ہیں جن کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 14 ملین ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایک سے ڈیڑھ سال قبل تک اس فہرست میں اداکارہ ایمن خان سب سے اوپر تھیں اور ان کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز تھے۔
ایمن خان کے فالوورز کی تعداد اب 12.1 ملین ہے جب کہ اُن کی جڑواں بہن ، اداکارہ منال خان کے فالوورز کی تعداد 10.2 ملین ہے۔