Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsہتک آمیز گفتگو پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کمرہ عدالت سے گرفتار

ہتک آمیز گفتگو پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کمرہ عدالت سے گرفتار


راولپنڈی کی عدالت میں غیر مناسب رویے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

نامناسب رویے اور ہتک آمیز گفتگو پر سول جج عادل سرور سیال برہم ہو گئے اور فیڈرل سیکرٹری کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی۔ فیڈرل سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے۔

کمرہ عدالت میں دوران سماعت بدتمیزی کرنے پر عدالت نے نوٹس لیا اور ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے، وفاقی سیکرٹری کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں