Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsہری پور: مسافر بس کھائی میں گرگئی،7 افراد جاں بحق

ہری پور: مسافر بس کھائی میں گرگئی،7 افراد جاں بحق


خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے سربروٹ میں مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تحصیل خانپور میں پیش آیا ، ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ حادثے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں بچے اور خواتین بھی سوار تھے۔

حکام نے کے مطابق مسافر بس ہری پور سے راولپنڈی جارہی تھی۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں