ٹیکنالوجی نے جتنی ترقی کی ہے وہیں کچھ افراد اس کا غلط استعمال کرنے لگے ہیں۔
ایک ایسا ہی ایک غلط استعمال چھوٹے سائز کے خفیہ کیمروں کا ہو رہا ہے، جس کا شکار خاص طور پر خواتین ہوتی ہیں۔
ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمروں کی تنصیب وہاں رکنے جانے والوں کو بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔
چھپے کیمرے تلاش کرکے ہوٹل کے کمروں میں اپنی پردہ داری کی حفاظت کیسے کی جائے، پتہ لگانے کے کچھ آسان طریقے نیچے دیے گیے ہیں۔
کمرے کا اچھی طرح جائزہ
جس ہوٹل میں ٹھہرے ہیں پہلے وہاں کا اچھی طرح کا جائزہ لیں۔ غیر معمولی اشکال والی اشیا کو اچھی طرح تلاش کریں، جیسے دھوئیں کا پتہ لگانے والے آلات، الارم کی گھڑیاں، تصویری فریم فریم وغیرہ۔
موبائل ایپلیکشنز
موبائل آپ کے پاس ایک ایسی چیز ہے جس کے ذریعے آپ خفیہ کیمرے کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر دستیاب خفیہ کیمرا ڈیٹیکٹر ایپلیکیشن خفیہ کیمروں سے خارج ہونے والی روشنی کو پکڑنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔
تاریں چیک کریں
کمرے میں کوئی کیبلز یا عجیب کنکشنز کو تلاش کریں جو کسی خفیہ کیمرے سے منسلک ہو سکتی ہوں۔
موبائل فون کیمرا
موبائل کیمرا آپ کی پرائیوسی برباد ہونے سے بچا سکتا ہے۔ کمرے میں اندھیرا کر کے اپنے موبائل فون کا کیمرہ آن کریں، اور پورے کمرے کو اسکین کر لیں۔ اگر کیمرا کسی روشنی کو ڈیٹیکٹ/ پکڑتا ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ وہاں خفیہ کیمرہ موجود ہو۔
وائی فائی اسکیننگ
بہت سے خفیہ کیمرے وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے مواد منتقل کرتے ہیں، آپ لوگ نیٹ ورک اسکینر ایپلیکیشن کا استعمال کر کے مشکوک نیٹ ورک کو تلاش کرسکتے ہیں۔
چیزوں پر کپڑا ڈال دیں
اگر آپ پھر بھی مطمئن نہیں ہو رہے تو ہوٹل کے کمرے میں موجود ان تمام چیزوں پر چادر ڈال کر انہیں ڈھک دیں جس پر آپ کو شک ہو کہ ان میں خفیہ کیمرا لگا ہوسکتا ہے۔