Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsیمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی

یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق اہم پیشگوئی سامنے آگئی


معروف پاکستانی نجومی سامعہ خان نے شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔

شوبز شخصیات کے مستقبل سے متعلق پیشگوئیاں کرنے والی معروف ماہر نجوم سامعہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ہردلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی کے کیریئر اور شادی سے متعلق اہم پیش گوئی کی۔

ماہر نجوم نے کہا کہ “میں نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ ایک پروگرام کیا تھا، وہ بہت اچھی شخصیت کی مالک ہیں، مجھے وہ ذاتی طور پر بہت پسند ہیں، شوبز میں اُن جیسے لوگ بہت کم ہیں”۔
سامعہ خان نے یمنیٰ زیدی کے کیریئر کے حوالے سے کہا کہ “یمنیٰ زیدی خوش قسمت ہیں، اُن کا شوبز میں کیریئر کافی کامیاب رہا ہے اور وہ مستقبل میں بھی بڑی بڑی کامیابیاں اپنے نام کرنے والی ہیں جبکہ وہ اس انڈسٹری میں طویل عرصہ گُزاریں گی”۔

اُنہوں نے یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ “یمنیٰ زیدی رواں سال کسی کی محبت میں گرفتار ہوجائیں گی لیکن اُن کی شادی 2025 میں ہوگی”۔

یاد رہے کہ حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے اپنی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اچھے دل کا انسان ہو، ذہین ہو، محبت کرنے والا ہو لیکن اُن سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ رواں ماہ 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی، اس فلم میں یمنی زیدی ’نایاب‘ نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے، اُس لڑکی کو اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

فلم میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، محمد فواد خان، فریال محمود سمیت دیگر اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، عمیر ناصر علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’نایاب‘ کو رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں