Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsیمن: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک

یمن: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک


یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 13افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 14 افراد لاپتہ ہیں۔

تارکین وطن کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق منگل کے روز یمن میں تعز گورنریٹ کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 14 تاحال لاپتہ ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلنے والی کشتی پر کل 27 افراد سوار تھے جن میں 25 ایتھوپین تارکین وطن اور 2 یمنی شہری شامل تھے جن میں سے ایک جہاز کا کپتان اور ایک اس کا نائب تھا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں ملیں ہیں جن میں 11 مرد اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ جہاز کے یمنی کپتان سمیت دیگر 14 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہر سال ہزاروں افریقی شہری غربت، جرائم اور دیگر مسائل سے تنگ آکر یمن کے راستے مشرق وسطیٰ میں موجود تیل کی دولت سے مالا مال ممالک میں پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور سینکڑوں تارکین وطن اس دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں