Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsیمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد...

یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک


یمن کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے افریقا سے غیر قانونی طور پر آنے والے 41 تارکین وطن ہلاک اور 100 لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی ضلع روڈم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 41افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں اور مقامی رہائشی افراد 78 تارکین وطن کو بچانے میں کامیاب رہے تاہم تقریباً 100 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں موجود زندہ بچ جانے والوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ کشتی میں 250 کے قریب افراد سوار تھے، تیز ہواؤں کے باعث کشتی ڈوب گئی۔

عدن کے مشرقی ضلع روڈم کے مقامی حکام نے بتایا کہ جہاز میں سوار افراد تارکین وطن تھے، جن میں زیادہ تر کا تعلق ایتھوپیا سے ہیں جو خلیجی ریاستوں تک پہنچنے کے لیے یمن کو بطور ٹرانزٹ پوائنٹ استعمال کرتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں