یورپ اور خلیجی ممالک میں نوکری کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خبر آگئی ہے۔
نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی کے منصوبہ پر عملدرآمد کا طریقہ کار طے ہوگیا۔
بلوچستان ٹیوٹا نے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی کے منصوبےکیلئےمنفرد پروگرام ترتیب دے دیا۔
منصوبے کے تحت بیرون ملک ملازمت ڈھونڈ کر نوجوانوں کو اس کی تربیت دی جائے گی۔
ایم ڈی بی ٹیوٹا نے بتایا کہ پہلے مرحلے کیلئے یورپ اورخلیجی ممالک میں 2 ہزار سے زائد ملازمتوں کی نشاندہی کرلی گئی۔
بی ٹیوٹا کا کہنا تھا کہ ملکی کمپنیوں کیساتھ معاہدہ کیا گیا جو ملازمت دلانے، تربیت دینے اور بیرون ملک بھیجنے کے پابند ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کاوژن ہےمرحلہ وار30ہزارنوجوانوں کوتربیت دی جائےگی ، منصوبے سے روزگار کی فراہمی کیساتھ زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔