یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک جبکہ 40 افراد لاپتہ ہوگئے۔
یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں جنوبی جزیرے گیوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں 39 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جبکہ حادثے میں 40 افراد لاپتہ ہوگئے۔
کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ لاپتہ مسافروں کی تلاش کےلیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
یونانی کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھیں۔