Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsیونس خان کا بابر اعظم کو اہم مشورہ

یونس خان کا بابر اعظم کو اہم مشورہ


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ٹی20 ورلڈ کپ 2009ء کے فاتح اور لیجنڈ بیٹر یونس خان نے بابر اعظم کو صرف کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ کرکٹ پر فوکس کریں، مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ قومی بیٹر کو بولیں وہ پرفارم کریں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پرفارم کریں پرفارمنس بولتی ہے، کھلاڑی بولتے زیادہ ہیں اور کھیلتے کم ہیں، بابر اعظم سے توقعات زیادہ ہیں۔

یونس خان نے مزید کہا کہ کھلاڑی سوشل میڈیا چلائیں لیکن بیٹ اور بال سے جواب دیں، پلیئرز اپنی فٹنس بہتر بنائیں، جو موقع مل رہا ہے اس کو پرفارم کر کے اچھا بنائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑی تو پرفارم کیا، پرفارمنس ضروری ہے کپتانی ایک چھوٹی چیز ہے، بابر اعظم مجھ سے زیادہ 15ہزار رنز بناسکتے ہیں۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ مجھ جیسے کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے دور نہیں ہونا چاہیے، چیمپئنز ون ڈے کپ کے مینٹور اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان میںٹورز کو لمبےعرصے کےلیے ہونا چاہیے، پی سی بی کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک مضبوط ادارہ ہے، لگتا ہے آج تک کرکٹ بورڈ کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا ہے۔

یونس خان نے کہا کہ پی سی بی میں اچانک فیصلے ہوتے ہیں، اچانک کوچ اور کپتان تبدیل ہوجاتے ہیں، آسٹریلیا نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے مجھے مدعو کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی لگتا ہے کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا، ایک عام آدمی کو معلوم ہے کہ ٹیم کا کپتان اور کوچ کیسے ہونا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ نہیں معلوم ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہیں معلوم ہے، مجھے میرے کوچز نے کہا تھا کہ یونس خان ہمارے مستقل کے پلان میں شامل نہیں۔

 

 

 

 

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں