Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا رمضان ریلیف پیکج کا اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا رمضان ریلیف پیکج کا اعلان


یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج 2024 کا اعلان کردیا۔

 ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیا پر رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی،گھی، خوردنی تیل، چاول، دالوں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی اور ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔

گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج منظور کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں