Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsیوٹیوب میں خاموشی سے بڑی تبدیلی، صارفین حیران

یوٹیوب میں خاموشی سے بڑی تبدیلی، صارفین حیران


گوگل کی مقبول ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں خاموشی سے ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

جی ہاں اب اگر آپ گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان ہوئے بغیر یوٹیوب اوپن کریں گے تو ہوم پیج بالکل خالی نظر آئے گا۔

اس سے پہلے اگر آپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی یوٹیوب اوپن کرتے تھے تو وہاں متعدد ویڈیوز نظر آتی ہیں جو صارف کی لوکل ہسٹری کی بنیاد پر تجویز کی جاتی تھیں۔

تاہم اب اگر آپ ویب براؤزر پر لاگ آؤٹ ہو جائیں، یا کسی ایسے براؤزر پر یوٹیوب اوپن کریں جس پر گوگل اکاؤنٹ لاگ ان نہیں یا انکوگینٹو موڈ استعمال کر یں گے تو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ اوپن کرنے پر خالی پیج نظر آئے گا۔

اس خالی پیج پر ایک میسج لکھا ہوگا جس میں صارف کو کہا جائے گا ویڈیوز دیکھنے کے لیے سرچ کریں۔

یہ واضح نہیں کہ یوٹیوب نے یہ تبدیلی کب کی، کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

البتہ اس طرح کی تبدیلی کا عندیہ اگست 2023 میں سامنے آیا تھا جس کے تحت صارفین کو یوٹیوب ہوم پیج کو بلینک یا خالی رکھنے کا موقع فراہم کیا جانا تھا۔

اس وقت بتایا گیا تھا کہ ہوم پیج کو بلینک کرنے کے لیے آپ کو اپنی یوٹیوب واچ ہسٹری کو کلیئر کرنا ہوگا۔

اس موقع پر یوٹیوب نے مزید بتایا کہ واچ ہسٹری سے متعدد فیچرز منسلک ہیں جن میں ہوم فیڈ بھی شامل ہے اور یہ نئی تبدیلی ایسے صارفین کے لیے بہتر ثابت ہوگی جو ریکومینڈیشنز کی بجائے مواد کو خود سرچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مگر پھر اس تبدیلی پر عملدرآمد نہیں کیا گیا کیونکہ صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

اب یہ نئی تبدیلی کی گئی ہے جو صارفین کے لیے کسی حد تک اچھی یا نقصان دہ ہے یہ ابھی واضح نہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں