Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsیوٹیوب میں نئی تبدیلی، صارفین کی مشکل میں اضافہ

یوٹیوب میں نئی تبدیلی، صارفین کی مشکل میں اضافہ


دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں ایک ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی۔

یوٹیوب میں کافی عرصے سے صارفین کو اشتہارات دیکھنے پر مجبور کرنے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

2023 کے شروع میں یوٹیوب میں ایسے اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جن کو اسکیپ کرنا ممکن نہیں تھا جبکہ دسمبر 2023 میں اسمارٹ ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر طویل اشتہارات دکھائے جانے لگے۔

اب یوٹیوب میں ایک اور بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ 9 ٹو 5 گوگل کے مطابق اگر آپ ٹی وی پر یوٹیوب استعمال کرتے ہیں تو ویڈیوز کو روکنے یا پوز (pause) کرنے پر بھی آپ کو اشتہارات نظر آئیں گے۔

اس تبدیلی کا اعلان 2024 کے شروع میں کیا گیا تھا مگر اسے اب متعارف کرایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محدود صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا گیا ہے۔

رہورٹ میں بتایا گیا کہ جب آپ پوز کریں گے تو ویڈیو فل اسکرین کی بجائے چھوٹی ونڈو میں نظر آئے گی جس کے برابر میں اشتہار موجود ہوگا اور اس کے نیچے ڈسمس بٹن موجود ہوگا۔ فی الحال یہ اشتہارات ویڈیوز کی بجائے ساکت شکل میں نظر آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد یوٹیوب پریمیئم کے رکن بنیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں