Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsیوٹیوب کا موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

یوٹیوب کا موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف


اگر آپ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کی بجائے گیمز کھیلنا چاہتے ہیں تو ایسا ممکن ہونے والا ہے۔

جی ہاں یوٹیوب کی جانب سے موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے پلے ایبل گیمز پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔

ان گیمز کو کھیلنے کے لیے یوٹیوب ویب سائٹ، اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ایپ اوپن کرکے سائیڈ بار میں پلے ایبلز کے آپشن پر کلک کریں۔

اس پروگرام کے تحت صارفین 75 سے زائد گیمز کھیل سکیں گے۔

شطرنج اور کراس ورڈ گیمز کے ساتھ ساتھ مقبول موبائل گیمز جیسے اینگری برڈ شو ڈاؤن بھی صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

خیال رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے گیمنگ کے شعبے میں کچھ ماہ قبل قدم رکھا گیا تھا۔

مگر ابتدا میں چند گیمز کو متعارف کرایا گیا تھا جن تک رسائی صرف یوٹیوب پریمیئم کے صارفین کو حاصل تھی۔

پلے ایبلز نامی یہ فیچر سب سے پہلے ستمبر 2023 میں محدود افراد کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

بعد ازاں مارچ 2024 میں اسے تمام پریمئم صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا۔

اب یوٹیوب کے تمام صارفین اس پلیٹ فارم پر گیمز کھیل سکیں گے، مگر یہ فیچر بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔

دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے بھی صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے گیمز کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں لنکڈان کی جانب سے گیمز کو متعارف کرایا گیا تھا جبکہ نیٹ فلکس کی جانب سے بھی گیمنگ پر کافی زور دیا جا رہا ہے۔

یوٹیوب کی سرپرست کمپنی گوگل نے بھی 2019 میں ایک گیمنگ سبسکرپشن سروس متعارف کرائی تھی مگر اسے 2023 میں بند کر دیا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں