Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsیوٹیوب کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آٹو ڈبنگ سروس شروع

یوٹیوب کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آٹو ڈبنگ سروس شروع


ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کے ڈیڑھ سال بعد اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرا دی۔ کمپنی کی جانب سے فیچر کی خبر آٹو ڈبنگ کی حامل کچھ مثالی ویڈیوز کے ساتھ شیئر کی گئی۔

یہ فیچرلاکھوں کی تعداد میں موجود معلوماتی یا تعلیمی یوٹیوب پارٹنر پروگرام چینلز کے لئے دستیاب ہے اور اس کو وسیع پیمانے پر جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔

فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار اپنی انگریزی زبان کی ویڈیو فرانسیسی ، جرمن ، ہندی ، انڈونیشین ، اطالوی ، جاپانی، پرتگالی یا ہسپانوی زبان میں ڈب کرسکیں گے۔جبکہ ان زبانوں میں سے کسی زبان کی ایک ویڈیو کی صرف انگریزی ڈبنگ کی جا سکے گی۔

یہ عمل خود کار طریقے سے ہونا چاہئے ، اور تخلیق کار ویڈیو لائیو ہونے سے پہلے ان کا پری ویو کر سکیں گے۔ جبکہ ڈب شدہ ویڈیوز یوٹیوب اسٹوڈیو کے زبانوں کے سیکشن میں دیکھنے کے لئے دستیاب ہوگی اور آٹو ڈب لیبل کے ساتھ دِکھائی دے گی۔

کمپنی نے مثال کے لیے ڈبنگ کے ساتھ تین ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں سے دو کو بالترتیب فرانسیسی اور ہندی سے انگریزی میں ڈب کیا گیا ہے اور ایک کو انگریزی میں ڈبنگ کے لیے مختلف آپشنز کے ساتھ آزمایا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں