Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking News11 سالہ لڑکی کا انوکھا ورلڈ ریکارڈ، نام گینیز بک میں شامل

11 سالہ لڑکی کا انوکھا ورلڈ ریکارڈ، نام گینیز بک میں شامل


 

امریکا کے صدر مقام واشنگٹن میں ایک لڑکی نے 45 سوئٹرز پہن کر ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ سوئٹر پہننے کا ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔

صوفیہ ہائیڈن نامی اس 11 سالہ لڑکی نے اپنی والدہ الیسنڈرا ہائیڈن کی مدد سے ایک ایک کرکے 45 سوئٹرز اپنی کمر تک پہنے جو گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قواعد کے مطابق ہے کہ ہر ایک سوئٹر کو مکمل طور پر پہنا جائے۔

صوفیہ نے اس دوران اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ کوئی بھی سوئٹر پھٹا ہوا نہ ہو، کیونکہ ایسی صورت میں انکا شمار نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس ریکارڈ کے لیے استعمال کیے جانے والے سوئٹرز خیراتی اداوں کو عطیہ کر دیے جائیں گے۔

اس سے قبل 2022 میں فرانس شہری تھامس ہوکوئیٹ امامبو نے 40 سوئٹر پہن کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں