Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking News14 دنوں میں بڑھاپے سے جوانی میں قدم، ماہرغذائیت کا بڑا دعویٰ

14 دنوں میں بڑھاپے سے جوانی میں قدم، ماہرغذائیت کا بڑا دعویٰ


ماہر غذائیت کی جانب سے نیا دعویٰ سامنے آیا ہے جس کے تحت تین باتوں پر عمل پیرا ہوکر بڑھاپے کے اثرات دور کرتے ہوئے جوانی کی طرف قدم بڑھایا جاسکتا ہے۔

یہ دعویٰ برطانوی شاہی خاندان کی ماہر غذائیت گیبریلا میور نے کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ بہترین اور صحت بخش غذا عمررسیدگی کی علامات کو دور کرنے میں کافی کارگر ہے۔ اچھی غذا سے محض 14 دنوں میں چہرے سے بڑھاپے کے آثار ختم ہوسکتے ہیں۔

گیبریلا میورنے تین ایسے نادر طریقے آشکار کیے ہیں جو آپ کی جواں جلد کی خواہش کو پورا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انسان چاہے تو خود کو تبدیل کرسکتا ہے۔ بہت سے لوگ جو غیر صحت بخش کھانے کی عادات میں مبتلا ہیں اگر چاہیں تو اس عادت کو چھوڑنا مشکل نہیں۔

سگریٹ نوشی، الکحل، جنک فوڈ اور مضر صحت پانی ایسے عوامل ہیں جو بڑھاپے کی ابتدائی علامات کا باعث بنتے ہیں۔ گیبریلا کے مطابق آپ کی عمر کچھ بھی ہو یا صحت کی حالت کیسی بھی ہو اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے تین باتوں کو اپنانے سے عمر بڑھنے کے عمل میں کمی آسکتی ہے۔

متوازن غذا کھائیں

کسی شخص کی مجموعی صحت کو متوازن غذا کے استعمال سے بہت فائدہ ہوتا ہے، تاہم کچھ غذائیں بڑھاپے کو روکنے میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس جیسے وٹامن اے، سی اور ای پھلوں اور سبزیوں میں وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ فری ریڈیکلز کو بے اثر کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں جو کہ قبل از وقت بڑھاپے کے اصل محرک ہیں۔

اس کے ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ دراصل جلد کو نمی فراہم کر کے جلد کی لچک کو فروغ دیتے ہیں جس سے فائن لائنز اور جھریاں کم ہونے لگتی ہیں۔ اسی طرح سالمن جیسی چربی والی مچھلی جلد کی لچک مزید بڑھاتی ہے۔

میٹھی چیزیں کھانے سے گریز

چینی سے پرہیز نہ صرف مجموعی صحت کے لیے اچھا ہے، بلکہ عمر بڑھنے کی رفتار کو بھی کم کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شوگر ’’دائمی سوزش‘‘ کا باعث بنتی ہے، جس سے قبل از وقت بڑھاپے کے اثرات نمودار ہونے لگتے ہیں۔

معتدل درجہ حرارت اچھی اینٹی ایجنگ تکنیک

گرم موسم یا گرم پانی دونوں ہی جلد پر جھریوں کا سبب بنتے ہیں تو کوشش کریں کہ سرد موسم میں کچھ وقت کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اور شاور لینے کے لیے بہت زیادہ گرم پانی سے گریز کریں۔ معتدل درجہ حرارت انتہائی اچھی اینٹی ایجنگ تکنیک ہو سکتی ہے اسے برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں