Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking News200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے مفت بجلی؟

200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے مفت بجلی؟


ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری کےبیان پرردعمل دیاتھا، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سےملک کانقصان ہوتا ہے۔

سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کوسوچناچاہیےکہ منفی باتوں سےعوام کانقصان ہوتاہے، ان کو وزیراعظم سےبات کرنی چاہیے، مسلم لیگ ن کاوزیراعظم صرف پنجاب کانہیں پاکستان کاہے، ملک کوجوڑنےکی ضرورت ہےانتشارپیداکرنےکی نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کیلئےسندھ حکومت کام کررہی ہے، درست ہےبلاول بھٹونے کہا تھا200 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے ، وفاقی حکومت پیپلزپارٹی نہیں بنی اس لیے 200یونٹ پروجیکٹ پرکام نہ ہوسکا۔

ترجمان سندھ حکومت نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بجلی کی قیمتوں سےمتعلق عوام جلدخوشخبری سنیں گے، سندھ میں 200 یونٹ بجلی تک مفت بجلی کے منصوبے پر کام ہورہا ہے، جلدعوام خوشخبری سنیں گے کہ سندھ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سےاعلان پنجاب کی حدتک نہیں ہونا چاہیے تھا، کامران ٹیسوری خاطر جمع رکھیں سندھ سستی بجلی سےمتعلق عوام کیلئے جلد اہم اعلان کرے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں