Monday, January 6, 2025
ہومBreaking News2025میں نئی نسل ’بی یا بیٹا‘ کا آغاز

2025میں نئی نسل ’بی یا بیٹا‘ کا آغاز


سال 2025 کے شروع ہوتے ہی دنیا میں نئی نسل ’جنریشن بیٹا یا بی‘ کا آغاز ہوگیا۔

اس سے قبل دنیا میں ’الفا‘ جنریشن کا بول بالا تھا۔ امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے ہی دنیا میں نئی جنریشن ’بیٹا یا بی‘ کا دور شروع ہوچکا اور اس جنریشن کا دور 2039 تک رہے گا، پھر نئی جنریشن کا دور شروع ہوگا۔

سماجی فلاسافرز نے دنیا میں پہلی بار 1923 میں جنریشن ’نسل‘ کا خیال دیا تھا اور انہوں نے بتایا تھا کہ ہر نسل تقریبا 20 سے 30 سال تک رہتی ہے لیکن بدلتے وقت میں ماہرین نے نسل کو 14 سے 16 برس تک محدود کردیا۔

اب جنریشن ’بیٹا‘ یا جنریشن ’بی‘ کا وقت 2039 تک رہے گا، یعنی اس عرصے کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کو ’جنریشن بی یا بیٹا‘ کہا جائے گا۔

اس سے قبل سال 2010 سے 31 دسمبر 2024 تک پیدا ہونے والے بچوں کو جنریشن ’ایلفا‘ یا ’اے‘ کہا جاتا رہا۔

اس سے پہلے 1996 سے 31 دسمبر 2010 تک پیدا ہونے والے بچوں کو جنریشن ’زی‘ کہا جاتا تھا اور اس وقت سب سے اہم اسی جنریشن کو کہا اور سمجھا جاتا ہے۔

جنریشن ’زی‘ سے قبل 1981 سے 31 دسمبر 1996 تک جنریشن ’وائے‘ یا ’ملینیلز‘ (Millennials) کا زمانہ تھا جو اس وقت عام طور پر جنریشن ’ایلفا‘ کے والدین ہیں۔

اس سے قبل 1965 سے 1980 تک جنریشن ’ایکس‘ جب کہ 1946 سے 1964 تک جنریشن ’بے بی بومر‘ تھا۔ اس سے پہلے 1925 سے 1945 کے بچوں کو جنریشن ’سائلنٹ‘ یا گم شدہ بھی کہا جاتا ہے اور پہلی بار جنریشن کا خیال بھی 1925 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

ماہرین کا خیال رہے کہ جنریشن ’بی‘ کے والدین جنریشن ’زی‘ ہوں گے اور حیران کن طور پر جو جنریشن اس وقت سوشل میڈیا اور بدلتے رجحانات کو سب سے بہتر سمجھتی ہے، آنے والے سالوں میں یہی جنریشن نئی نسل یعنی ’بی‘ کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکے گی۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں