Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking News26 جون سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

26 جون سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 26 جون سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

26 جون کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی، 26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ میں عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ،کراچی اور حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے جب کہ 26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور ،ملتان، خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 28جون سے یکم جولائی کے دوران کے پی،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں ہونگی جب کہ 26 سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار، آوران، بارکھان اور نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں