ضلعی انتظامیہ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 فروری کوعام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہبازقلندر کے سالانہ 772 ویں عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جامشورو نے ضلع بھر میں 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حضرت لعل شہبازقلندر عرس کے پہلے روز چھٹی ہوگی۔ دوسری جانب کمشنرحیدرآباد نے سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے سالانہ عرس کےدوران دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کی سفارش پر کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 نافذ کی، اس حوالے سے کمشنر حیدرآباد نے بتایا کہ عرس کےدوران سیہون کی نہروں میں نہانے پر پابندی ہوگی جبکہ ہیوی لوڈگاڑیوں کی آمد پر بھی پابندی ہوگی۔
خیال رہے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے سالانہ عرس کا آغاز 29 فروری سے ہوگا ، جو 2 مارچ تک جاری رہے گا۔