Friday, December 27, 2024
ہومBreaking News6 ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائےگی: عمران خان

6 ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائےگی: عمران خان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو کہا سیاسی استحکام تک قرض جاری نہ کیا جائے، یہ حکومت 5 یا 6 ماہ سے زیادہ نہیں چل سکے گی، 6 ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائےگی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نےجو مشکوک ٹرانزیکشن پکڑی وہ منی لانڈرنگ نہیں تھی، حسن نواز سے پوچھنا چاہیے کہ گھر خریدنے کے لیے پیسہ کہاں سے آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ حسن نواز اور حسین نواز پاناما کیس میں پکڑے گئے تھے، حسین نواز نے ٹی وی پر کہا تھا کہ فلیٹ مریم نواز کے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں، جھوٹ پر مبنی انتخابات نے سب کچھ بےنقاب کر دیا، الیکشن کمشنر فافن سمیت 5 رپورٹس کے باوجود عہدے پر موجود ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ملک میں آئی ایم ایف پروگرام سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، بانی پی ٹی آئی آئی ایم ایف کو کہا سیاسی استحکام تک قرض جاری نہ کیا جائے، سیاسی استحکام نہ ہونے پر قرض کے پیسے ضائع ہو جائیں گے، پیپلز پارٹی کو معلوم ہے یہ سیٹ اپ نہیں چلے گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ فیض حمید کو تبدیل نہ کریں، جنرل باجوہ کہتے تھے کہ فیض حمیدکو میں آرمی چیف بنانا چاہتاہوں، فیض حمیدکو آرمی چیف بنانے کا میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے مجھےایک ہفتے میں 3 سزائیں دی گئیں، پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا پلان فیل ہو گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو کہا سیاسی استحکام تک قرض جاری نہ کیا جائے، مزید 5 سے6ماہ جیل میں رہوں گا، پھر حکومت ختم ہو جائےگی، یہ حکومت 5 یا 6 ماہ سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں