Monday, January 6, 2025
ہومBreaking News8 ماہ قبل سمندر میں گم ہونے والا پرس خاتون کو کیسے...

8 ماہ قبل سمندر میں گم ہونے والا پرس خاتون کو کیسے واپس مل گیا؟


8 ماہ قبل سمندر میں گم ہونے والا پرس خاتون کو واپس مل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پیش آیا جہاں 8 ماہ قبل مارسی کالوارٹ نامی ایک خاتون کا پرس سمندر میں گرگیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون برٹش کولمبیا کے جزیرے ٹوفینو کی رہائشی ہیں اور وہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر کافی مشہور بھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 ماہ قبل جون 2023 کو خاتون کشتی میں سوار ہو کر سمندر کی سیر کو گئی تھیں جہاں ان کے بیگ سے پرس نکل کر پانی میں گر گیا جس پر انہوں نے ماہر غوطہ خوروں کی مدد حاصل کی لیکن خاتون کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم اب 8 ماہ بعد خاتون نے اپنے پرس ملنے کی خبر انسٹاگرام پر دی اور پرس کی تصویر بھی شیئر کی۔

خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ جزیرے پر اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھیں کہ ان کی نظر ریت پر موجود کچرے پر پڑی جس میں ان کا پرس بھی موجود تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے پرس میں کچھ نقد اور شناختی کارڈ سمیت دیگر کارڈز بھی موجود تھے جو انہیں واپس مل گئے۔

خاتون کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خوش نصیب قرار دیا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں